سنی لیون کو اپنا اصلی نام بتانا مہنگا پڑگیا

سنی لیون

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کو بائیو گرافی پر مبنی ویب سیریز میں اپنا اصلی نام کرن جیت کور بتانا مہنگا پڑگیا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس کے علاوہ وہ کئی فلموں میں آئٹم سانگ بھی کرچکی ہیں جب کہ گزشہ ہفتے ہی ان کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کرن جیت کور(دی انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیون) کا ٹریلر جاری کیا گیا۔

لیکن ان کی ویب سیریز آنے سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی کیوں کہ بھارتی سکھوں نے ویب سیریز میں سنی لیون کا اصلی نام کرن جیت کور استعمال کرنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنما نے سنی لیون کی بائیو گرافی میں ان کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سنی لیون نے اپنا نام کرن جیت کور سے تبدیل کرکے سنی لیون رکھ لیا اب انہیں اپنے نام کے ساتھ کور لفظ استعمال نہیں کرنا چاہئے جب کہ ان کے اس عمل سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اس پر ہم حکومت سے شکایت کریں گے۔

بھارتی شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے اعتراض کے حوالے سے فلم ساز اور سنی لیون کا فی الحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے ادیتیا دت کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریزکرن جیت کور(دی انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیون) میں اداکارہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب کوئی اداکارہ بائیو گرافی میں خود ہی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں۔  عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ’’کپتان ‘‘کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں