پاکستان ایئرلائن نےحج آپریشن کا آغاز کردیا کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی سرکاری فلائٹ مدینہ منورہ راونہ

حج آپریشن

کراچی: پاکستان ایئر لائن نے اسلام آباد اور کراچی سے حج آپریشن کا باقا عدہ آغاز کر دیا ہے۔  جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے پہلی سرکاری فلائٹ پی کے 7001 مدینہ منورہ کے لیے 300 سے زائد حاجیوں کو لے کر روانہ ہوئی۔

پی آئی اے کی دوسری پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوئی، جس میں 327 عازمین حج کو مدینہ روانہ کیا گیا۔پرواز سے قبل عازمین کو مناسک حج اور سعودی قوانین سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی ہیڈ آف مشن حبیب اللہ بخاری کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے عازمین حج کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں اور کوشش ہے کہ انہیں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ حاجی کیمپ میں بھی عازمین نے انتظامیہ کے روئیے کی تعریف کی۔

روانگی سے قبل عازمین حج نے اپنی عبادات کی قبولیت کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کی ترقی اور پاکستان میں امن کے لیے اجتماعی دعا بھی کی۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  فارم ہاوس سے لڑکی بےہوش حالت میں اور زیادتی کے بعد ہسپتال پہنچی۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں