موبائل فون میں غیر اخلاقی ویڈیوز رکھنے والا سیاح ایئرپورٹ سے ہی واپس

ایئرپورٹ

پرتھ: ملائیشیا کے سیاح کو موبائل فون میں جنسی اور تشدد آمیز ویڈیوز رکھنے پر آسٹریلیا کے ایئرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کوالالمپور سے آسٹریلیا آنے والے سیاح کو پرتھ ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔

ملائیشین سیاح بدھ کے روز آسٹریلیا پہنچا تھا تاہم کسٹم حکام کو سامان کی چیکنگ کے دوران سیاح کے موبائل فون سے جنسی تشدد اور نفرت پر مبنی ویڈیوز ملی تھیں جو کہ آسٹریلین قوانین کے تحت قابل گرفت جرم ہیں۔

loading...

کسٹم حکام نے بدھ کے روز حراست میں لیے گئے سیاح کو آسٹریلین بارڈر فورس کے حوالے کیا جہاں دو دن تفتیش کے بعد 43 سالہ سیاح کا ویزا منسوخ کر کے اسے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس پر آج شب عمل درآمد کیا جائے گا۔

تاہم امیگریشن قوانین کے تحت سیاح کے نام کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ بارڈر فورس کے کمانڈر مارک ولسن کا کہنا تھا کہ سیاح کے موبائل میں نہایت قابل اعتراض مواد موجود تھا۔

بارڈر فورس کمانڈر کا کہنا تھا کہ اس قسم کی ویڈیوز رکھنے والا شخص ذہنی بیمار اور عادی مجرم ہوسکتا ہے اور آسٹریلیا کی سرزمین پر ایسے کسی جرم کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ امیگریشن کے سخت قوانین جرائم کی سرکوبی کے لیے مرتب کیے گئے ہیں جن کا بنیادی مقصد اپنے شہریوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول دینا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بجلی کی قیمت میں ایک روپے 32 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز

اپنا تبصرہ بھیجیں