شریدھرچلال نےبرسوں ناخنوں کو لمبا کرنے کےبعد اب میوزیم میں رکھوادیا

شریدھرچلال

بھارتی شخص شریدھر چلال نے 66 برس تک جن ناخنوں کو بہت احتیاط سے بڑھایا تھا اب انہیں صرف چند لمحوں میں کاٹ کر نیویارک میں واقع ایک میوزیم میں رکھوادیا ہے

نیویارک:  شریدھرچلال  کا تعلق بھارتی شہر پونا سے ہے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 66 برس کے دوران شرید ھر نے بڑی محنت سے اپنے بائیں ہاتھ کے ناخن بڑھائے ہیں جن کی مجموعی لمبائی لندن کی ایک بس سے بھی زیادہ ہے۔

نیویارک میں خاص مشین کے ذریعے ان کے ناخنوں کو منٹوں میں کاٹ دیا گیا جنہیں شریدھر  نے کئی سالوں تک احتیاط سے اب تک بڑا کیا تھا۔ شریدھر کے ناخن ایک تقریب میں کاٹے گئے جس میں میڈیا نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

شریدھرچلال  نے 14 برس کی عمر سے ناخن بڑھانا شروع کیے تھے کیونکہ سکول کے وقت میں ان کے ہاتھ سے ان کی استانی کا ناخن ٹوٹ گیا تھا۔تب استانی نے غصہ کیا اور اس پر استانی نے ان سے کہا تھا کہ اگر یہ تمہارا ناخن ہوتا تو تمہیں اس کا احساس ہوتا۔

loading...

 اس کے بعد سے شریدھرچلال  نے اپنے ایک ہاتھ کے ناخن بڑھانے شروع کردیئے جن کی مجموعی لمبائی 29 فٹ اور 10 انچ سے زیادہ ہے۔ ان میں انگوٹھے کا ناخن سب سے لمبا تھا۔

لیکن ناخنوں کو ایک الگ سے بستر پر رکھا جاتا تھا اور ان میں شدید درد رہتا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں بسا اوقات اس کا فائدہ ہوتا تھا ۔

اب یہ ناخن ٹائمز اسکوائر نیویارک کے رپلے بلیو اٹ اور ناٹ میوزیم میں رکھے گئے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بھارتی بچے دیگچیوں کے ذریعے دریا پار اسکول جانے پر مجبور

اپنا تبصرہ بھیجیں