(پی آئی اے) کی پہلی پرواز حج کے لیے مدینہ روانہ

(پی آئی اے) کی پہلی پرواز حج کے لیے مدینہ روانہ

(پی آئی اے) کی پہلی خصوصی حج پروازپی کے 7001 عازمین کولے کر مدینہ روانہ ہوگئی

کراچی: معلومات کے مطابق (پی آئی اے) کی پہلی خصوصی حج پروازپی کے 7001 تین سوسے زائد عازمین کو لے کر مدینہ روانہ ہوگئی۔(پی آئی اے )انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے عازمین حج کو رخصت کیا۔
(پی آئی اے) حج آپریشن کے دوران بوئنگ 777 اورایئربس 320 طیارے عازمین حج کوسفری سہولیات فراہم کریں گے، عازمین حج کی روانگی 15 اگست تک جاری رہے گی جب کہ( پی آئی اے) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی واپسی کے لیے 27 اگست سے پروازیں شروع ہوں گی۔
(پی آئی اے) کی معلومات کے مطابق 250 خصوصی اورشیڈول پروازوں کے ذریعے 60 ہزارسے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا جب کہ (پی آئی اے )اس سال بھی اپنے ہی طیاروں سے ہی حج آپریشن مکمل کرے گی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ‘رفیق رجوانہ

اپنا تبصرہ بھیجیں