عاطف اسلم اس بار مداحوں کا دل جیتنے میں ناکام

عاطف اسلم اس بار مداحوں کا دل جیتنے میں ناکام

عاطف اسلم نے جان ابراہم کی فلم ’ستیامیوا جایت‘ نامی فلم میں ایک رومانوی گانا گایا، جس کی ویڈیو بھی ریلیز کردی گئی

کراچی: پاکستانی نامور گلوکار عاطف اسلم کا ایک اور بولی وڈ فلم میں گایا ہوا گانا ریلیز ہوگیا۔عاطف اسلم نے جان ابراہم کی فلم ’ستیامیوا جایت‘ نامی فلم میں ایک رومانوی گانا گایا، جس کی ویڈیو بھی ریلیز کردی گئی۔

’پانیوں جیسا‘ گانے میں عاطف اسلم کے ساتھ بھارتی گلوکارہ تلسی کمار نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

loading...

عاطف اسلم نے اس گانے کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔ لیکن دیکھا جائے تو یہ گانا عاطف اسلم کے بولی وڈ میں گائےپچھلے گانوں جتنا متاثر کن نہیں ہے۔اس گانے کی دھن تو پسند آئی البتہ یہ عاطف کی بہترین پرفارمنس نہیں رہی۔

اس فلم میں جان ابراہم کے ساتھ عائشہ شرما کام کرتی نظر آئیں گی، جبکہ جان فلم میں پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان نےعام انتخابات انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کے لئے ضلعی سطح پرمانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں