ہلکی غذائوں کے استعمال کریں،میں کئی سالوں سے اسی روٹین پر چل رہی ہوں ،فضاء علی

ہلکی غذائوں کے استعمال کریں،میں کئی سالوں سے اسی روٹین پر چل رہی ہوں ،فضاء علی

شوبز میں کام کرنیوالی دوسری اداکارائوں بھی مختلف ایکسر سائز کرتی رہیں تو انکو مستقبل میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہو گا

لاہور : اداکارہ فضاء علی کا کہنا ہے کہ ہلکی غذائوں کے استعمال اور ایکسر سائز کی وجہ سے میری فٹنس دوسروں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے ۔ اپنی فٹنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ میں عجوہ کھجور اور شہد کا باقاعدگی سے استعمال کرتی ہوں اور روزانہ سات کھجوریں ضرور کھاتی ہوں ، یہ دونوں چیزیں ایسی ہیں جو خوراک کے ساتھ شفاء بھی ہیں ۔

loading...

 فضا علی نے فٹنس ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ صبح ناشتے میں پھلوں کا جوس استعمال کرنا چاہیے اور دوپہر کو لازمی طور پر مختلف سیلڈ استعمال کی جائیں تو انسانی صحت بہتر رہتی ہے۔میں کئی سالوں سے اسی روٹین پر چل رہی ہوں اور اسی وجہ سے میری فٹنس دوسروں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے ۔

 فضاء علی کا کہنا ہے کہ شوبز میں کام کرنے والی دوسری اداکارائوں کے بھی چاہیے کہ وہ خود کو سمارٹ رکھنے کیلئے ہلکی غذائوں کے ساتھ مختلف ایکسر سائز بھی کرتی رہیں تو ان کو مستقبل میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہو گا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اے این پی امیدوار ہارون بلور کی شہادت کے باعث پی کے 78 میں انتخابات ملتوی

اپنا تبصرہ بھیجیں