نوازشریف کو بی کلاس الاٹ جبکہ مریم نوازکو اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائیگا

‘نواز شریف اور مریم نواز

اڈیالہ جیل منتقلی کے بعد میاں نوازشریف کیخلاف ٹرائل جیل میں ہی مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو جیل میں بی کلاس دے دی گئی جبکہ مریم نوازکو اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کے کیس میں سزا پانے والے نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کو گزشتہ روز وطن واپس پہنچنے پر لاہورائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

جس کے بعد انہیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں رکھنے سے متعلق پلان میں تین مرتبہ تبدیلی کی گئی جس کے بعد نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس منتقل کر دیا گیا۔

جیل مینول کے مطابق بی کلاس میں ٹیلی ویڑن، اخبار اور بیڈ کی سہولت دی جاتی ہے جب کہ اٹیچ باتھ روم، پنکھا اور ایک مشقتی بھی دیا جاتا ہے۔

نواز شریف کیخلاف دیگر 2 نیب ریفرنسز کا ٹرائل اب جیل میں ہی ہوگا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا گیا جس میں میڈیکل ٹیموں نے دونوں کو صحت مند قرار دیا۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل منتقلی کے بعد میاں نوازشریف کیخلاف ٹرائل جیل میں ہی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ی

اد رہے کہ سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کیخلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے تھے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نامزد نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک بہترین آدمی ہیں، بے بس نہ ہوئے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،شیخ رشید

اپنا تبصرہ بھیجیں