سانحہ مستونگ پربلوچستان کی فضاء سوگوار ، قومی پرچم سرنگوں

مستونگ
loading...

مستونگ میں شہید ہونے والے نوابزادہ سراج رئیسانی کی تدفین آبائی علاقے مستونگ میں کر دی گئی

کوئٹہ: سانحہ مستونگ پر بلوچستان کی فضاء سوگوار ہے،سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روزبلوچستان کے ضلع مستونگ میں نوابزادہ سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر بلوچستان بھر کی فضا سوگوار ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے سانحہ مستونگ پر2روز کے سوگ کے اعلان پر تمام سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہے۔

سانحہ مستونگ پر سبی سمیت مختلف شہروں میں ہڑتال ہے،کاروباری اور تعلیمی مراکز بند جبکہ سڑکیں سنسان پڑیں ہیں۔

سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے قبائلی و سیاسی رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی کی تدفین آبائی علاقے مستونگ میں کر دی گئی ۔دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی سانحہ مستونگ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  عام انتخابات 2018: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی تعداد جاری کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں