نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی اپیلیں دائر نہ ہو سکیں

نواز شریف
loading...

اسلام آباد: ہائیکورٹ میں عدالتی وقت ختم ہوجانے کے باعث سابق وزیر اعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کیخلاف اپیلیں دائر نہ ہو سکیں ۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کے وکلاء کی ٹیم وکالت نامے پر دستخط کرانے کیلئے اڈیالہ جیل میں موجود ہے ، جس کے باعث سزا کیخلاف ہفتہ کو اپیل دائر نہیں کی جاسکی اور اب یہ کل کی تعطیل کے بعد پیر کو دائر کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے عدالتی وقت دن ایک بجے تک ہے۔یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں عدالت نے سزا پانے والوں کوسزاؤں کیخلاف اپیلیں کرنے کیلئے دس دن کی مہلت دی تھی جبکہ سزائیں چھ جولائی کو سنائی گئیں ،اس طرح اپیل کیلئے دی گئی معیاد16جولائی کو مکمل ہو جائے گی ۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  تھائی لینڈاور سری لنکا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو فوری لایا جائے،سپریم کورٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں