آرمی چیف سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ،جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔

loading...

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، ملاقات میں خطے کی سکیورٹی بالخصوص مشرق وسطی کی صورتحال پر گفتگو ہوئی اوردونوں ممالک میں سکیورٹی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ ترک وزیر خارجہ نے مل کر کام کرنے پر پاکستان کو سراہا۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں