جاتی امرا: بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کلثوم نواز

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جاتی امرا میں ادا کردی گئی۔

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جاتی امراء کے شریف میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں ادا کی گئی جو معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے پڑھائی۔

جاتی امرا میں شریف خاندان کے افراد نے مرحومہ کا آخری دیدار کیا جس کے بعد میت کو جنازہ گاہ لایا جاچکا ہے اور نماز کے لیے صف بندی کی جارہی ہے۔

حکومت کی طرف سے گورنر پنجاب اور اسپیکر قومی اسمبلی کی شرکت

loading...

جنازے میں شرکت کے لیے راجہ ظفر الحق، رانا ثنااللہ، دانیال عزیز، امیر مقام، اقبال ظفر جھگڑا، مشاہد حسین سید، سابق صدر مممون حسین، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال اور دیگر پارٹی رہنما شریک ہیں۔

وفاقی حکومت کی طرف سے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی جنازے میں شرکت کررہے ہیں، جب کہ دیگر جماعتوں میں اسپیکر پنجاب اسمبلی اور (ق) لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی، (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین، کامل علی آغا، پشتونخوا میپ کے محمود اچکزئی، ایم کیوایم کے خالدمقبول صدیقی سمیت دیگر بھی شریک ہیں۔

اس کے علاوہ سیکیورٹی حکام کی جانب سے کارکنان کو روکنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد جنازہ گاہ پہنچ گئی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پنجاب میں پرامن اور شفاف انتخابات کا انعقاد ایک چیلنج تھا،ڈاکٹر حسن عسکری

اپنا تبصرہ بھیجیں