بیگم کلثوم نواز کو جاتی امرا میں سپرخاک کردیا گیا

بیگم کلثوم نواز
loading...

لاہور :  سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کو میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  بیگم کلثوم نوازکو سپردخاک کردیاگیا، تدفین کےبعد مولاناطارق جمیل نےدعا کرائی، قبل ازیں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کر  دی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات ، لیگی کارکنوں کی بڑی تعدادنےشرکت کی ۔

اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر،ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری، گورنرپنجاب چوہدری سرور،میاں محمودالرشید،ممنون حسین، محموداچکزئی،شاہی سید،نجم سیٹھی،جاویدہاشمی نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔

خورشیدشاہ،یوسف رضاگیلانی،پرویزاشرف،قمرزمان،خالدمقبول،فاروق ستارسمیت دیگرسیاسی رہنماؤں نے بھی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔

قبل ازیں ان کی میت ایمبولینس کے ذریعے جنازہ گاہ پہنچائی گئی۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کو جنازہ گاہ لے کر  پہنچے۔  اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ڈرامہ رائٹروں کو غریب لوگوں کے مسائل پر بھی قلم اٹھانا چاہیے ‘ اداکارہ جویریہ سعود

اپنا تبصرہ بھیجیں