صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی عوام سے اپیل ۔ ۔ ۔

صدر مملکت
loading...

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت پانی کی قلت سے دوچار ہے تاہم مستقبل میں یہ مسئلہ مزید شدت اختیار کرجائے گا۔

پانی کی کمی سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ پانی کی قلت کاتعلق گلوبل وارمنگ سے بھی ہے تاہم جس طرح پاکستان میں پانی کا استعمال کیا جاتا ہے وہ طریقہ درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں جدید طریقوں سے پانی کا استعمال کیا جائے تو پانی بچ سکتا ہے جبکہ انہوں نے شہروں میں رہنے والے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ ڈیم فنڈز کے قیام کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اس فنڈ میں پیسے جمع کروانے پر توجہ دیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ زندہ قومیں اس طرح کے کام اپنی ذمہ داری سمجھ کر کرتی ہیں، حکومت ساتھ ضرور دے گی لیکن عوام اس کام کو پائے تکمیل تک پہنچا سکتی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  9th Sep 2018- آج کا کارٹون

اپنا تبصرہ بھیجیں