کترینہ کیف کس سے محبت کرتی ہیں؟

کترینہ کیف

ممبئی: با لی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی محبت اور نجی زندگی سے متعلق پہلی بار اپنے تعلقات پر کھل کر بات کی ہے۔

سلمان خان کے علاوہ ماضی میں کترینہ کیف کا نام رنبیر کپور سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے، تاہم بعد ازاں رنبیر کی زندگی میں دیپیکا پڈوکون کے آنے کے بعد یہ چہ میگوئیاں ختم ہوگئیں۔

اپنے تعلقات کی خبروں پر کبھی بھی کترینہ کیف نے کھل کر بات نہیں کی، تاہم اب پہلی بار انہوں نے نہ صرف تعلقات بلکہ محبت کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی ہے۔

کترینہ کیف نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ میں اپنے تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہاں انہیں محبت ہے۔

تاہم وہ کوئی انسان نہیں بلکہ لباس ہے۔اداکارہ نے وضاحت کی کہ وہ اپنے لباس اور ڈریسنگ کے حوالے سے زیادہ فکر مند رہتی ہیں، اس وجہ سے وہ ہمیشہ کپڑوں سے متعلق سوچتی رہتی ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ٹریک سوٹ، ٹریک پینٹس اورسویٹ پینٹس بہت پسند ہیں۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں