جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

جنوبی افریقہ

پوٹ چیفسٹروم: جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔

فاتح ٹیم نے 133 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا، جے پی ڈومینی 33 اور ڈیوڈ ملر 19 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

loading...

ڈین پیٹرسن کو عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 132 رنز بنائے۔

جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 15.4 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کیا، ریسی وانڈر ڈوسن 13، ڈی کوک 26، کپتان ڈوپلیسی 12 اور کلاسن 22 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں