کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی نے 30 لاکھ سے زائد مداح بنالیے

سچن ٹنڈولکر

ممبئی: کرکٹ کی دنیا میں ماسٹر بلاسٹر کا نام پانے والے بھارتی بلے بازسچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے لاکھوں مداح بنا لیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے لندن سے میڈیسن میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں پڑھنے سے عشق ہے اور وہ موسیقی سننا پسند کرتی ہیں۔سارہ ٹنڈولکر ان دنوں سوشل میڈیا پربے حد مقبول ہیں۔

ان کی سادہ اور خوبصورت تصاویر کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے0 3 لاکھ سے زائد فالوورز بنالیے ہیں جن کے لیے سارہ ٹنڈولکرکسی فیشن آئیکون سے کم نہیں ہیں۔

Spread the love
  • 8
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں