صوبہ خیبرپختونخواہ اور قبائلی اضلاع میں خسرہ کے خلاف ملک گیر مہم

خسرہ

کوہاٹ: ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبہ خیبرپختونخواہ اور قبائلی اضلاع میں بھی خسرہ کے خلاف ملک گیر مہم کل سے شروع کی جارہی ہے۔

جو مسلسل بارہ روز جاری رہ کر 27اکتوبر کو اختتام پذیر ہوجائے گی۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خسرہ کے خلاف اپنی نوعیت کی اس منفرد بارہ روزہ مہم کے دوران خیبر پختونخواہ میں 9  ماہ سے لے کر پانچ سال سے کم عمرتک کے تقریباً 48 لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

جس کے لیے 5387 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں صوبائی اور ضلعی سطح پر محکمہ صحت اور انتظامیہ نے باہمی تعاون سے منظم اور مؤثرمنصو بہ بندی کرلی ہے۔
صوبہ خیبرپختونخواہ میں خسرہ نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے۔ جس کے باعث بچوں کی اموات کے واقعات میں تیزی سے اضافہ سامنے آنے کے بعد اس مہم کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جس کے لیے منسٹری آف ہیلتھ پاکستان، صوبائی محکمہ صحت اور معاون اداروں یونیسف‘ گلوبل ویکسین الائنس (GAVI ) اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(WHO) وغیرہ کے اشتراک سے متعلقہ عملہ کی تربیت‘ ویکسین کی فراہمی اور دیگر انتظامات کو پہلے ہی صوبائی اور ضلعی سطح پرختمی شکل دی جاچکی ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں