کپل شرما نے شادی کرنے کا اعلان کردیا

کپل شرما

ممبئی: بھارت کے معروف میزبان واداکار کپل شرما نے دسمبر میں شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔

بھارت کے مقبول مزاحیہ پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ سے شہرت پانے والے کپل شرما نے جہاں کئی ماہ سے اسکرین سے کنارہ کشی رکھنے کے بعد ایک بار پھر واپسی کا فیصلہ کیا ہے وہیں انہوں نے اپنے مداحوں کو جلد ہی شادی کرنے کی بھی خوش خبری دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ دسمبر میں منگیتر گنی چتراٹ سے شادی کر رہے ہیں جوکہ اْن کے لیے اہمیت کی حامل ہیں۔
والدہ بھی کافی عرصے سے کہہ رہی ہیں کہ مجھے اب شادی کر لینی چاہیے اور مجھے بھی اچانک ہی احساس ہوا ہے کہ میری عمر بھی کافی ہوگئی ہے۔
کپل نے شوخ لہجے میں کہا کہ اگر میں اب بھی شادی نہیں کرتا اور ایک دو سال بعد منگیتر نے مجھے انکار کردیا تو پھر کوئی بھی مجھ سے شادی کرنے کے لیے تیار نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اب تک شادی کی تاریخ کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن ارادہ ہے کہ شادی دسمبر میں ہی قرار پائے گی۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں