ضمنی انتخابات: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ شروع

ضمنی انتخابات
loading...

ملک بھر کی 35 قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلیوں کی 24 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

پی پی87  میانوالی سے تحریک انصاف کے ملک احمد خان بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔

پی پی 296 راجن پور سے بھی تحریک انصاف کے امیدوار اویس دریشک بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

اویس دریشک تحریک انصاف کے امیدوار طارق دریشک کے بیٹے ہیں اور یہ نشست طارق دریشک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

این اے 131

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 131  میں  مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق 43179 ووٹ لیکر آگے اور تحریک انصاف کے ہمایوں اختر خان 38537 ووٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 35

این اے 35 بنوں کے 433 میں سے 382 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم ایم اے کے زاہد اکرم درانی 51817 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے نسیم علی شاہ 32486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 53

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 53 پر تحریک انصاف کے علی نواز اعوان 39257 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے وقار احمد 23672 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 56

این اے 56 اٹک سے تحریک انصاف کے امیدوار طاہر صادق کی چھوڑی ہوئی نشست پر مسلم لیگ ن کے ملک سہیل خان 93919 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ تحریک انصاف کے ملک خرم علی 53995 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 60

این اے 60 راولپنڈی سے  تحریک انصاف کے امیدوار اور شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق 35234 ووٹ لیکر پہلے نمبر اور مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک سجاد خان 35075 ووٹ لیکر پہلے دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 63

این اے 63 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان کے صاحبزادے بیرسٹر منصور حیات 56247 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے عقیل ملک 34578 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 65

این اے 65 چکوال دو کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین 98364 ووٹ لیکر الیکشن جیت گئے ہیں جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد یعقوب 34811 دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 69

این اے 69 گجرات سے ق لیگ کے چوہدری مونس الٰہی 10 ہزار 915 ووٹ لیکر آگے اور ن لیگ کے امیدوار عمران ظفر 3595 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 103

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 فیصل آباد میں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے علی گوہر خان 35101 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ تحریک انصاف کے محمد سعد اللہ 29730 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 124

این اے 124 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 75012 ووٹ لیکر جیت گئے جب کہ تحریک انصاف کے غلام محی الدین 30115 دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 243

این اے 243 کراچی ایسٹ ٹو سے تحریک انصاف سے عالمگیر خان 24553 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے عامر چشتی 10200 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

صوبائی اسمبلی کی 24 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ایس 30

پی ایس 30 خیرپور کے تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے احمد رضا شاہ جیلانی 36600 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جی ڈے اے کے محرم علی شاہ 21200 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 87

پیپلز پارٹی کے محمد سجاد 2867 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ تحریک انصاف کے قادر بخش خان گبول 1508 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی بی 35

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 میں آزاد امیدوار نواب محمد اسلم خان رئیسانی 1470 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار نور احمد 1034 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی بی 40

بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد اکبر 4382 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار میر شفیق الرحمان 3038 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 3

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 3 میں تحریک انصاف کے محمد اکبر خان 5006 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے افتخار احمد خان 2724 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 27

پی پی 27 جہلم میں 239 میں سے 54 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے ناصر محمود 42906 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے شاہنواز راجا 40207 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 87

تحریک انصاف کے ملک احمد خان بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

پی پی 165

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی کے تمام 122 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے ملک سیف الملوک کھوکھر 28589 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد منشا سندھو 23149 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 201

پی پی 201 ساہیوال سے تحریک انصاف کے صمصام علی بخاری 58 ہزار 280 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جب کہ مسلم لیگ ن کے  محمد طفیل 51662 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 222

پی پی 222 ملتان کے تمام 139 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار قاسم عباس خان 38327 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے سہیل احمد نون 31893 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 261

پی پی 261 رحیم یارخان میں 9 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے فواد احمد 1307 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے مخدوم حسن رضا ہاشمی 635 ووٹ لے کردوسرے نمبرپر اور ن لیگ کے محمد طارق 273 ووٹ لے کرتیسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 272

پی پی 272 مظفر گڑھ کے تمام 134 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی زہرہ بتول 24019 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئی ہیں جبکہ آزاد امیدوار ہارون احمد سلطان 17072 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 292

پی پی 292 ڈیرہ غازی خان میں 105 میں سے 85 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے اویس احمد خان لغاری 32845 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے مقصود خان لغاری 21938 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 3

سوات سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 3 کے تمام 98 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے سردار خان 16824ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جب کہ تحریک انصاف کے ساجد علی 15911 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 7

پی کے 7 سوات کے تمام 95 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق اے این پی کے وقار احمد خان 14096 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے فضل مولا 13425 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 44

پی کے 44 صوابی کے تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عاقب اللہ خان 18676 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جب کہ اے این پی کے غلام حسین 17067 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 53

پی کے 53 مردان میں 131 میں سے 85 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق اے این پی کے احمد خان 11144 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے محمد عبدالسلام 11080 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 61

پی کے 61 نوشہرہ کے تمام 106 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد ابراہیم خٹک 14557 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ اے این پی کے نور عالم خان 9282 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 64

پی کے 64 نوشہرہ کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے لیاقت خان 21718 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ اے این پی کے محمد شاہد 8664 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 78

پی کے 78 پشاور کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق اے این پی کی ثمرہارون بلور 18089ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے عرفان عبدالسلام 14835 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 97

ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 137 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے فیصل امین خان 18170 ووٹ لے کر کامیاب رہے جب کہ پیپلز پارٹی کے فرحان افضل ملک 7609 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 99

پی کے 99 ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 150 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے آغاز اکرام اللہ گنڈاپور 30330 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار فتح اللہ خان 22825 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں