یوگنڈا کے سکول ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 بچے ہلاک، 40 زخمی

یوگنڈا
loading...

کمپال: افریقی ملک یوگنڈا میں ایک سکول میں آگ لگنے کے سبب 10 بچے ہلاک جبکہ 40 دیگر زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ جنوب مغربی یوگنڈا کے ایک ضلع راکائی کے گاؤں مانیا کے سکول میں ناراض طلبہ نے مبینہ طور پر سکول کے ہاسٹل میں آگ لگائی۔

پولیس ترجمان ایمیلیو کے ئیما کے بقول مشتبہ طلبہ کو حال ہی میں سینٹ برنارڈ نامی سکول سے نکالا گیا تھا۔ علاقائی پولیس کمانڈر کے مطابق 4 طلبہ اور ایک وارڈن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ہلاک و زخمی ہونے والے تمام طلبہ کی عمریں 15 اور 16 برس کے درمیان ہیں۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں