ویمنز ورلڈ ٹی 20: پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

ویمنز ورلڈ ٹی

گیانا: ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں آج کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 38 زنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 38 رنز سے شکست دی، آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 101 رنز بناسکی۔

ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی ٹیم کی پہلی کامیابی ہے، پاکستانی ویمن ٹیم نے آئرلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جویریہ خان 74 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جبکہ نشرہ سندھو، ایمن انور، ثنامیر اور عالیہ ریاض نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ 11 نومبر کو آئی سی سی ورلڈ ویمنز ٹی ٹوینٹی کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

متھالی راج کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں