ن لیگ نے جو کام کیا وہی اب پی ٹی آئی کر رہی ہے، بختاور بھٹو

بختاور بھٹو

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر ہٹائی اب پی ٹی آئی نے بھی وہی کیا ہے۔

ایک بیان میں بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے بھی بینظیر بھٹو کا نام ہٹا دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کا نام مخالفین ہٹا رہے ہیں لیکن بینظیر بھٹو آج بھی قابل رشک ہیں اور مخالفین ان کی موت کے کئی سال بعد آج بھی ان سے ڈرتے ہیں۔

بختاور بھٹو نے کہا کہ ان کٹھ پتلیوں کو چاہے جتنی بھی سپورٹ ملے وہ وہاں تک نہ پہنچ سکتے ہیں نہ تاریخ بنا سکتے ہیں۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں