آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

نومبر 14 بدھ۔ ۔

برج حمل
جائیداد سے متعلق امور میں کامیابی نصیب ہو گی۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ ذمہ داریوں سے غفلت نہ برتیں۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔کئی اہم امور نمٹا سکیں گے۔

برج ثور
دوستوں کیساتھ ملاقات ہو سکے گی۔ شراکتی امور میں شریک کار سے تبادلہ خیال ہو سکے گا۔ خریداری کا موقع ملے گا۔ ذاتی معاملات میں دوسروں کو دخل نہ دینے دیں۔ رومانوی خوشی ملے گی۔

برج جوزا
صحت اور سفر کے امور میں توجہ دیں۔ مخلص احباب کی نصیحت کو نظر انداز نہ کریں۔ صحت میں قدرے بہتری آئے گی۔ آپ کی قوت مدافعت بڑھے گی۔ سیاسی و سماجی امور بہتر رہیںگے۔

برج سرطان
اپنے کام کے لئے لوگوں کے ساتھ رابطہ رہے گا۔ ملازمتی امور میں توجہ دیں۔ صحت میں بہتری آئے گی۔ مالی معاملات طے کرتے وقت لاپرواہی سے کام نہ لیں۔

برج اسد
ترقی کے حصول کیلئے مثبت انداز اپنائیں۔ان امور کے درمیان جو بہت زیادہ غیر مستحکم ہیں اپنی شخصیت اور وقار کو جتنا ہو سکتا ہے محفوظ بنائیں اور بنیادی اور واضح تبدیلی کیلئے تیار رہیں۔

برج سنبلہ
یہ صحیح نظریہ نہیں ہوگا کہ آپ کسی دوست کو رقم ادھار دینگے اور وہ واپسی نہ ہو سکے گی۔ ممکن ہے کہ کوئی شخص آپ کو اپنی ذہنی قوت سے مسمرائز کر دے یعنی فریفتگی کا شکار کر دے۔

برج میزان
اپنے شریک کار کو سیدھی اور صاف ہدایات جاری کریں تاکہ کامیاب منافع کی اُمید ہو ۔ سماجی امور میں دلچسپی کم رہے گی۔حیران کن معاملات پیش آسکیں گے۔

برج عقرب
اگر ساتھی ورکرز کے ساتھ اندرونی اور ذاتی جھگڑا ہو تو خود کو بہتر ہوگا کہ دھیما رکھیں۔ ذہن میں جو حل آئے اسے محفوظ کر لیں کیونکہ یہ مسئلہ اس حل کیوجہ سے ختم ہو جائے گا۔

برج قوس
آج آپ کے اندر ایسا رومانس پرورش پا رہا ہے جو شریک زندگی کے انتخاب کیلئے پیش بینی کا سبب ہوگا۔اس کے ساتھ ہی کسی انجانی تشویش کا بھی سامنا رہے گا جو سمجھ میں نہیں آرہی ہوگی۔

برج جدی
تخلیقی سرگرمیوں میں حصہ لینا بہتر ہوگا۔ غیر متوقع مطالبات پورے نہ کئے جا سکیںگے۔آج کے دِن آپ کو سخت اور مشقت کے کام کرنے کا موقع ملے گا۔

برج دلو
آج بے روزگار اور روزگار کے متلاشی افراد کو ملازمت کا حصول ممکن ہو جائے گا۔ اور ایسی جائیداد کی خرید و فروخت کا مسئلہ حل ہو جائے گا جو کافی عرصہ سے التواء میں پڑا ہوا تھا۔

برج حوت
کاروباری معاملہ میں فوائد کا حصول ممکن ہوگا کہ تمام معاملہ کی باگ ڈور آپ کے ہاتھ میں ہو اور آپ تمام حقائق سے واقف بھی ہوں۔ شریک محبت شخصیت اپنے الفاظ سے آپکو لطف اندوز کرے گی۔

———————————————————————————

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں