بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

nepra-aajkalpk

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی جس سے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے بجلی 41 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی،نرخ میں اضافہ اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا گیا جس سے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرانے کوئلے اور ایل این جی پلانٹس کم چلائے جانے پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ فرنس آئل والے پلانٹس کوئلے پر چلائے جاتے تو نرخ فی یونٹ 59 پیسے کم ہوتا، چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ پلانٹس چلانے سے صارفین کو زیادہ ریلیف مل سکتا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں