خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا

پنجاب شہباز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا
loading...

لاہور: خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا ۔ وزیراعلی کوسٹر میں بیٹھ کر اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کے دورے کے لئے روانہ ہوئے اوروزیراعلی نے 2گھنٹے تک منصوبے کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور میٹرو ٹرین کے منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ منصوبے کے انڈر گراؤنڈ حصے میں بھی گئے اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور منصوبے پر 24گھنٹے کام جاری رکھا جائے۔وزیر اعلیٰ نے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ عام آدمی کو باوقار اور عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے سب نے ملکر کام کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ نے چیت کرتے ہوئے کہا  پی ٹی آئی نے اس منصوبے میں 22ماہ کی تاخیر کروائی ہے۔ لیکن اب اس پر دن رات کام ہو رہا ہے۔

پی ٹی آئی نے اس منصوبے میں رکاوٹیں ڈال کر عوام سے کھلی دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ا پنے صوبے میں میٹروبس پراجیکٹ کی ایک اینٹ نہیں لگا سکے ۔ میں منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں ۔  اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لئے جان لڑا دیں گے ۔منصوبے پر دن رات کام ہو رہا ہے اور اسے جلد سے جلد مکمل کریں گے ۔

لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ پاکستان کے عوام کے لئے چین کا تحفہ ہے اور یہ عظیم الشان تحفہ پورے پاکستان کے لئے ہے۔  یہ منصوبہ امیر اور غریب کے درمیان فرق کم کرنے کے حوالے سے اہم ا قدام ہے ۔ میٹروٹرین کے ذریعے عام آدمی بھی فخر اور وقار کے ساتھ سفر کر سکے گا ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں