جنوبی پیرو میں زلزلہ، دو افراد ہلاک ،65 زخمی زلزلے کا مرکز بحر اقیانوس تھا،

جنوبی پیرو میں زلزلہ، دو افراد ہلاک ،65 زخمی

جنوبی پیرو میں 7 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے باعث 2 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سول ڈیفنس ایجنسی نے ایک بیان میں بتایاکہ زلزلے سے شدید نقصانات کا خدشہ ہے۔

زلزلے کے بعد چلی اور پیرو میں سونامی کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم کچھ دیر بعداسے واپس لے لیا گیا۔سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا تھا کہ ابھی تک 2 ہلاکتوں اور 65 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پیرو کے ساحلی شہر’’اکاڑی‘‘ سے 31کلو میٹر دور بحر اقیانوس میں تھا۔

loading...

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پیرو کے ساحلی شہر”اکاڑی“ سے 31کلو میٹر دور بحر اقیانوس میں تھا۔۔ زلزلہ  4:18بجے شب ( مقامی وقت ) پر محسوس کیا گیا اور یہ 12.1 کلومیٹر کی گہرائی میں اپنا مبدہ رکھتا تھا ۔ ایک بیان کے بموجب سونامی کے زیر اثر سمندر میں 0.3میٹر سے ایک میٹر بلند موجیں اٹھ سکتی ہیں جن سے پیرو کے ساحلی علاقوں کے علاوہ پڑوسی ملک چلی کے ساحلی علاقے بھی متاثر ہوں گے ۔ چلی کے ساحل پر 0.3 میٹر سے کم بلندی کی موجیں اٹھ سکتی ہیں ۔

امریکی محکمہ نے سونامی کے خطرے کا اندیشہ ظاہر کیا جو اس ملک کے بعض علاقوں اور پڑوسی ملک چلی میں آسکتی ہے ۔
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں