بھارتی شو بگ باس شلپا شندے نے جیت لیا۔

بھارتی شو بگ باس شلپا شندے نے جیت لیا

بھارتی   شو بگ باس شلپا شندے نے جیت لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متنازع شو بگ باس سیزن 11 کے فائنل کی ٹرافی ڈرامہ’ بھابھی جی گھر پر ہے‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ شلپا شندے نے اپنے نام کرلی۔ شلپا شندے نے اپنی ٹرافی بالی ووڈ اداکار سلمان خان اکشے کمار سے وصول کی۔

بگ باس سیزن 11 کے آخری 15 ہفتے گزارنے والے شلپا شندے اور حنا خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا اور آخری وقت تک دونوں کے درمیان آن لائن ووٹنگ کرائی گئی اور اْس دوران سلمان خان نے دونوں کھلاڑیوں کی والدہ کو کال کرکے شو کے فاتح کا پوچھا جس پر دونوں کی والدہ نے اپنی اپنی بیٹی کو فاتح قرار دیا۔

loading...

یاد  رہے بھارتی متنازع شو بگ باس گزشتہ کئی سال سے بھارت سمیت کئی ممالک میں دیکھا جاتا ہے جس کی سب سے اہم وجہ دبنگ اداکار سلمان خان کی میزبانی اور دوسری اہم وجہ شو کا متنازع ہونا ہے جو ہر سال شروع ہونے سے پہلے ہی لڑائی جھگڑوں اور دیگر مسائل کو اپنے ساتھ لے کر آتا ہے لیکن اپنی اسی مقبولیت کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہے اور اب یکم اکتوبر کو شروع ہونے والے سیزن 11 کے اختتام پر شو کے فائنل کا اعلان کردیا گیا ہے

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں