کیا انڈے فریج ریک میں رکھنا نقصان دہ ہے؟

انڈے فریج کی ریک میں رکھنا نقصان دہ ہے

ناشتے میں انڈے بہت سارے لوگ کھاتے ہیں، کسی کو ہاف فرائی پسند ہیں اور کسی کو آملیٹ۔ سردیوں میں آملیٹ کے ساتھ ساتھ ابلے ہوئے انڈے بھی کھائے جاتے ہیں۔  جس سے انڈوں کی طلب میں اضافہ ہونے کی وجہ سے انکی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

لیکن کیا ہم نے کبھی یہ سوچا ہے جب ہم انڈے دکان سے خرید کر گھر لے آتے ہیں تو ان کو گھر میں محفوظ رکھنے کے لیے کون سی جگہ بہتر ہے؟ عموماَ ایسے سوال ہمارے ذہن میں نہیں آتے ۔  ہم  انڈوں کو گھر لاتے ہیں اور فریج میں انڈوں کے لیے مخصوص جگہ پر رکھ دیتے ہیں۔  ہم عام طور پر انڈوں کو فریج  کے دروازے میں بنے پلاسٹک کے خانوں میں رکھ دیتے ہیں، جو انڈوں کے لیے مخصوص ہوتے ہیں۔

loading...

انڈے فریج کی ریک میں رکھنا نقصان دہ ہے

لیکن اب ایک امریکی طبی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈوں کو فریج میں بنی ہوئی انڈوں کے لیے مخصوص جگہ یا ریک میں نہیں رکھنا چاہیے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انڈوں کو فریج  کے دروازے میں بنے مخصوص ریک میں رکھنے سے انڈوں کے جلد خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ کیونکہ فریج کا دروازہ بار بار کھلتا ہے اور اس سے درجہ حرارت میں فرق آتا ہے جس سے دروازے میں رکھے انڈے جلد خراب ہونے لگتے ہیں۔ اور ایسے انڈے استعمال کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

اس لیے تحقیق میں ہدایت دی گئی ہے کہ انڈوں کو فریج کے دروازے کی بجائے اندروالی شیلف یا خانے میں رکھنا چاہیے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں