ارجن کپور کے لیے قتل کر سکتی ہوں, پرینیتی چوپڑا

loading...

میرے اور ارجن کے درمیا ن اچھی دوستی ہے،  اس  لیے میں اس کے بارے میں کچھ غلط نہیں سن سکتی ، میں  ارجن کے بارے میں غلط کہنے والے کو قتل بھی کر سکتی ہوں۔

بالی ووڈ اداکارہ  پرینیتی چوپڑا س کو ایک انٹرویو کے دوران  ان کے اور ارجن کپور کے درمیان دوستی کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ارجن کے ساتھ میری دوستی ایسی ہے کہ ہم ایک دوسرے کو بہت تنگ کرتے ہیں، اگرکوئی بھی شخص ارجن کے بارے میں برا کہتا ہے یا اس کے خلاف کوئی بھی بات کرتا ہے تو میں اس کے دفاع میں سامنے آجاتی ہوں۔پرینیتی کو مزید کہنا تھا کہ  ارجن بہت زیادہ خوش قسمت ہے جسے میرے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کا موقع مل رہا ہے، انہوں نے کہاکہ میں ارجن کے بارے میں کچھ بھی غلط نہیں سن سکتی جب کہ میری دوستی ایسی ہے کہ اگر ارجن کے خلاف کسی نے زیادہ غلط بات کہی تو میں اسے قتل بھی کرسکتی ہوں۔

یاد رہے بالی ووڈ میں فلم’ ’عشق زادے‘‘ سے ایک ساتھ کرئیر کا آغاز کرنے والے اداکار ارجن کپور اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ دونوں اداکار اب جلد ہی ایک اورنئی فلم ’سندیپ اور پنکی فرار‘ میں اداکاری کے جوہردکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں