فلمسازسید نور کی اہلیہ فلم رائٹررخسانہ نور کی پہلی برسی منائی گئی

لاہور: فلمسازسید نورکی اہلیہ شاعرہ، صحافی اور فلم رائٹر رخسانہ نور کی پہلی برسی گزشتہ روز منائی گئی پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے ابلاغیات کے بعد انہوں نے 1980میں مقامی اخبار میں فیچر رائٹر کے طور پر کام کا آغاز کیا اس وقت ان کا نام رخسانہ آرزو تھا، 1984میں فلمسازسید نورسے شادی کے بعدرخسانہ نورکہلا ئیں انکی شاعری کا مجموعہ ’’الہام‘‘ کے نام سے شائع ہوا تھا۔ انہوں نے سپر ہٹ فلم چوڑیاں کیساتھ ساتھ مجاجن ،مہندی والے ہتھ ، لڑکی پنجابن ، سنگم ، ناگ اور ناگن،جھومرجیسی کامیاب فلموں کے سکرپٹ لکھے۔انہوں نے متعدد پاکستانی فلموں کیلئے گانے بھی تحریر کئے انکے فلمی گیتوں کی کتاب آپیار دل میں جگاکو بھی غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی، بہترین فنی خدمات پر انہیں متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔انہوں نے متعدد جامعات میں درس و تدریس کے فرائض بھی سرانجام دیئے اور پروڈکشن ہاؤس بھی کھولا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں