11ویں قومی ٹین پین باؤلنگ چمپئن شپ منگل سے شروع ہورہی ہیں

اسلام آباد: پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن (پی ٹی بی ایف) کے زیراہتمام اور لیثر ر سٹی باؤلنگ کلب کے تعاون سے 11ویں قومی ٹین پین باؤلنگ چمپئن شپ (آج) منگل سے لیثر ر سٹی باؤلنگ کلب صفہ گولڈ مال ایف سیون مرکز میں شروع ہوگی۔ پی ٹی بی ایف کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس چمپئن شپ کا شمار سال کے بڑے ایونٹ میں ہوتا ہے جس میں پورے ملک سے کھلاڑی بڑے جوش و جذبے سے حصہ لیتے ہیں اور گراس روٹ لیول کے کھلاڑیوں کو اوپر آنے کیلئے خاص طور پر موقع دیا جاتا ہے، ان کی صلاحیتوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی بڑی تعداد میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چمپےئن شپ کے افتتاخی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کو بطور مہمان خصوصی مدعوں کیا جائے گا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں