گوجرانوالہ ٗ بھائی نے 17سالہ بہن اور 100 سالہ دادی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

سرگودھا میں شوہر نے بیوی کو آگ لگا کر مار دیا

ملزم کی دوسری بہن شدید زخمی ٗتشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل ٗمقدمہ درج ٗپولیس نے تفتیش شروع کر دی

ملزم نے تلخ کلامی کے بعد اپنی بہنوں پر فائرنگ کی، واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے ٗ عینی شاہدین

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کے علاقہ تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں بھائی نے 17 سالہ بہن اور 100 سالہ دادی کو فائرنگ اور تشدد کرکے قتل کردیا ٗملزم کی دوسری بہن شدید زخمی ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کر ادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے گا ؤ ں گڑھا میں ملزم سفیان نے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنی 17 سالہ بہن اقرا اور 18 سالہ بہن سدرہ پر ڈنڈوں سے شدید تشدد کیا، بعد ازاں ان پر فائرنگ کردی۔ اسی دوران دادی اپنی پوتیوں کو بچاتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دادی پوتی دونوں جاں بحق ہوگئیں ٗ ملزم کی 18 سالہ بہن سدرہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورا موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزم سفیان واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بہنوں پر فائرنگ کی جنہیں بچاتے ہوئے دادی زد میں آگئی اور ہلاک ہوگئی ٗپولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جب کہ ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے گئے ہیں دوسری جانب عینی شاہدین نے پولیس کوبیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نے تلخ کلامی کے بعد اپنی بہنوں پر فائرنگ کی، واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں