کشمیری عوام کو رمضان المبارک کے دوران بڑھ چڑھ کر عطیات دینے کی اپیل، غلام نبی سمجھی

غلام نبی سمجھی

گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اپنی جدوجہد آزادی کواپنے خون سے سینچا ہے

سرینگر:مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری حاجی غلام نبی سمجھی نے ’’استقبال رمضان‘‘ کے حوالے سے امت مسلمہ کو بالعموم اور جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو بالخصوص مبارک باد دیتے ہوئے کشمیری عوام اور مخیر شخصیات سے بڑھ چڑھ کر عطیات دینے کی اپیل کی ہے تاکہ حریت کانفرنس اپنا مشن جاری رکھ سکے۔

 کشمیرمیڈیاسروس کی معلومات کے مطابق غلام نبی سمجھی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ حریت کانفرنس نے ہمیشہ نادار اور غریب افراد کی مدد کا عظیم مشن جاری رکھا ہے ۔ گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اپنی جدوجہد آزادی کواپنے خون سے سینچا ہے ۔ انہوں نے سینکڑوں کشمیری جیلوں اور حراستی مراکز میں نظر بند ہیں اور انکے اہلخانہ مشکلات کا شکار ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔ غلام نبی سمجھی نے کشمیریوں سے رمضان المبارک کے دوران حریت کانفرنس کو زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یہ ماہ مبارک صبر ، برداشت اور ہمدردی کا مہینہ ہے دنیابھر کے مسلمان اس دوران بڑھ چڑھ کرزکواۃ اور عطیات پیش کرتے ہیں ۔

غلام نبی سمجھی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزہ داری اور ذاکر اِلٰہی کا اہتمام کرتے ہوئے عجزوانکساری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور امت مسلمہ کو درپیش جملہ مصائب ومشکلات سے نجات حاصل کرنے کیلئے خصوصی دعائیں مانگنی چاہئیں۔

مزید پڑھیں۔  PrimeMinisterIK# وزیر اعظم کی پہلی تقریر پر عوامی رد عمل

غلام نبی سمجھی نے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کیلئے جاری جدوجہد آزادی میں مصروف عمل کارکنوں ،کشمیری نظربندوں کے علاوہ جملہ شہدائے کشمیر کے لواحقین، یتیموں اور بیواؤں کی مالی معانت کی مخلصانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان سبھی حاجت مندوں کی ضروریاتِ زندگی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں