باکسرعامرخان لاہور پہنچ گئے،بنجاب باکسنگ میں بطور مہمان شرکت

عامرخان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ لاہور پہنچ گئے

لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ لاہور پہنچ گئے ۔باکسر عامر خان باکسنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ براستہ دبئی فلائٹ ای کے 622کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے ۔ جہاں پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر انیس شیخ نے ان کا استقبال کیا۔

loading...

عامر خان کو پنجاب باکسنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ اپنے دورے کے دوران عامر خان چمپئن شپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ کے مقابلے دیکھیں گے جبکہ اس دوران وہ اپنی اکیڈمی کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ بھی کریں گے۔عامر خان نے لاہور آمد سے قبل دوران پرواز اپنی اور اہلیہ کی جہاز میں لی گئی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لاہور آمد کی اطلاع دی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ٹائیگر شروف کے ہمشکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اپنا تبصرہ بھیجیں