بلے باز کو ہمیشہ ہدایت کی ٹیسٹ میں جارحانہ بیٹنگ کریں ،حسن ، شاداب نے ٹیم میں پوزیشن بنانے کیساتھ کارکردگی بھی بہترکی:قومی کپتان

کرکٹ

مالاہائیڈ:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹیسٹ میچوں میں بابراعظم کی کمزوریوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل فارمیٹ میں اپنا قدرتی کھیل پیش کرنے کی کوشش نہیں کرتے حالانکہ انہیں ہمیشہ یہی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلا کریں۔

بابراعظم نے بہت کم عرصے میں ایک بہترین ون ڈے بیٹسمین کے طور پر شہرت حاصل کی ہے لیکن بدقسمتی سے وہ اسی معیار کی کارکردگی ابھی تک ٹیسٹ کرکٹ میں نہیں دکھا سکے۔ کمنٹیٹر رمیز راجہ سے گفتگو میں قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ان کی جب بھی بابر اعظم سے بات ہوتی ہے تو وہ انہیں اپنے گیم کے مطابق کھیلنے کی صلاح دیتے ہیں اور انہیں یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر انہیں مناسب گیندیں ملتی ہیں تو وہ اٹیک کرنے کی کوشش کیا کریں کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا قدرتی کھیل پیش کرنے سے محروم رہتے ہیں۔ اس خامی کے باوجود ٹی ٹونٹی میں ٹاپ رینکنگ کے مالک بیٹسمین سے قومی کپتان مطمئن ہیں جن کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں انہوں نے خود کو پوری طرح منوالیا ہے۔ سرفراز احمد کے مطابق حسن علی اور شاداب خان دو ایسے پلیئرز ہیں جنہوں نے قومی ٹیم میں اپنی پوزیشن بنانے کے ساتھ ہی ہر آنے والے دن اپنی کارکردگی کو بھی بہتر بنایا ہے کیونکہ حسن علی کی کارکردگی سال سے ڈیڑھ سال کے دوران متاثر کن رہی ہے اور وہ سٹرائیک باؤلر بن گئے ہیں جبکہ شاداب خان نے بھی بہت کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر منوا لیا ہے۔

مزید پڑھیں۔  چوہدری سرور کا ہراتوار کو گورنرہاؤس عوام کے لیے کھولنے کا اعلان
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں