مسلم لیگ (ن) کے دور میں بلوچستان میں سب سے بڑے منصوبوں کا آغاز کیا گیا ،عبدالقادر بلوچ

aajkalpk.jpg

خاران ;صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) سابق وفاقی امیدوار حلقہ پی بی42خاران و حلقہ این اے 268 خاران نوشکی دالبندین سابق وفاقی وزیر جنرل عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سی پیک سمیت دیگر ترقیاتی اقدامات بلوچستان سے محبت کی دلیل ہے

ان خیا لات کا اظہار خاران میں پارٹی کا رکنوں اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کی ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی محبت اور ہمدردی کو ختم کرنے کے لئے روتوں رات ایسے جعلی جماعتوں کا قیام عمل میں لایا جنکی قیادت عوام کے لیئے اجنبی ہو کر سالا سال حلقوں تک محدود رہے ہیں مگر عوام ایسے اقدامات کو کسی صورت درست نہیں سمھجتی ہے انھوں نے کہا کہ خاران پنجگور سمیت نوشکی اور دالبندین میں عوام کے ووٹوں سے منتخب نمائندوں نے عوامی فلاع و بہبو د کے لیئے کچھ نہیں کی ہے جبکہ پسماندہ علاقوں کے عوام مسلم لیگ ن اور انکی قیادت کو مخلص اور حقیقی تصور کرتی ہے

loading...

انہوں نے کہا کہ خاران میں مسلم لیگ کے دور حکومت میں خاران دالبندین سی پیک لنک روڑ کیڈٹ کالج سمیت دیگر چھوٹے بڑے ترقیاتی اقدامات اٹھائے گئے جسکا مقصد عوام کی خوشحالی و علاقائی ترقی ہے خاران کے عوام سمیت نوشکی خاران دالبندین کے باشعور عوام ترقی کی تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں لوگ ایسے جماعتوں سے عاجز آچکے ہیں جنکا کوئی وڑن نہیں ہے اور اقتدار کے حصول کو اپنا بنیادی ذمہ داری اور حق نمائندگی سمجھنے والوں کو عوام پچیس جولائی کو مسترد کرکے ثابت کردینگے کہ اصل طاقت عوام کی ہے جنرل عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ہر دور حکومت میں جمال و کمال دکھانے والوں کی عوام کی عدالت میں کوئی سیاسی مقام نہیں رہتی لوگ ایسے قیادت کو بہتر سمھجتی ہے جس نے جھوٹ اور کرپشن کی سیاست سے دور رہ کر عوامی خدمت کو اہمیت دی ہے۔

مزید پڑھیں۔  عمران خان کلین بولڈ ہونگے ،عوام الزامات کی سیاست سمندر میں پھینک دینگے‘حمزہ شہباز

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں