پوری قوم کرپٹ مافیا کا کڑا احتساب چاہتی ہے ،پی ٹی آئی کا ایجنڈا کر پشن مکاؤ ملک بچاؤ ہے ‘اعجازچوہدری

پی ٹی آئی کاپہلے دن سے مؤقف واضح ہے کہ سب کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے ‘مرکزی رہنما تحریک انصاف

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما و امیدوار این اے 133 اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ پوری قوم کرپٹ مافیا کا کڑا احتساب چاہتی ہے ،پی ٹی آئی کا ایجنڈا کر پشن مکاؤ ملک بچاؤ ہے جمہوریت کے نام پر نواز شریف نے آمریت قائم رکھی ،پی ٹی آئی کاپہلے دن سے مؤقف واضح ہے کہ سب کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے ، (ن) لیگ کے ہر دور حکومت میں کرپشن اور لوٹ مار کا راج رہا ،ملک وقوم کو اصل نقصان شریف برادران نے پہنچایا ہے ان کا عبرتناک انجام دن بدن قریب پہنچتا جا رہا ہے ۔

وہ گزشتہ روز یوسی 221 سے پارٹی رہنما میاں منشاء اور میا ں وقاص کی جانب سے اپنے ڈیرے وفاقی کالونی میں پارٹی کارکنوں اور اہل علاقہ کے اعزاز میں دئیے گے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں25جولائی کا سورج تحریک انصاف کی فتح اور (ن) لیگ کی شکست کا پیغام لے کر طلوع ہوگا،کارکنان گھر گھر جا کر اپنے قائد عمران خان کا پیغام پہنچا رہے ہیں،عوام کی نظریں تحریک انصاف پر لگی ہوئی ہیں،آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی( ن) لیگ اور دیگر مفاد پرست جماعتوں کو الیکشن میں عبرت ناک شکست ہوگی۔

loading...

انہوں نے کہا کہ باشعور قوم چور اور لیٹروں سیاست دانوں کو دوبارہ اقتدار میں نہ لانے کا اٹل فیصلہ کر چکی ہے، ہمیں کرپٹ نظام کو بد لنے اور اپنے بچو ں کے بہتر مستقبل کے لیے عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا، عمران خان نے پاکستان میں رہ کر صرف ملک و قوم کے مفاد میں سیاست کی ہے جبکہ شریف برادران کا کاروبار بھی باہر ہے اور اولادیں بھی با ہر ہیں۔

مزید پڑھیں۔  آٹھ روز تک چین میں پھنسے رہنے والے پاکستانی مسافروں لاہور پہنچ گئے

ملک میں غریب آدمی کو تعلیم ،صحت ، روزگار ،پینے کا صاف پانی اور دو وقت کی روٹی تک میسر نہیں ہے جبکہ انہی لوگو ں کے ٹیکسوں کے پیسوں سے ان کے لیے پانی بھی باہر سے آتا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قو م اپنے حق اور ان چور ،لیٹروں سے نجات کے لیے اٹھ کھڑی ہو اور عمران خان کے کر پشن مکاؤ ملک بچاؤ تحر یک کا ساتھ دیں اور پی ٹی آئی امیدوار کو ووٹ دے کا کامیاب کروایں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں