عالیہ بھٹ کا رنبیر کپور کے بغیر رہنا مشکل ہو گیا

loading...

دونوں کی 2020میں شادی کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں لیکن تصدیق کسی نے نہیں کی

ممبئی: بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں جہاں سرگرم ہیں وہیں عالیہ بھٹ کیلئے بھی رنبیر کپور کے بغیر رہنا مشکل ہوگیا ہے۔ یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں جس میں عالیہ بھٹ رنبیر کپور کی فلم اے دل ہے مشکل کا ٹائٹل سونگ اے دل ہے مشکل گا رہی ہیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شاندار پرفارمنس کچھ عرصہ قبل عالیہ بھٹ نے ایک اومنٹ ایونٹ کے دوران دی تھی جسے اْس وقت بھی تمام شرکاء نے بیحد سراہا تھا اور اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے بالی ووڈ اداکار نبیر کپور سے جوڑا جا رہا ہے۔

واضح رہے گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارہ عالیہ بھٹ اوررنبیر کپور کے درمیان نزدیکیوں کے چرچے ہو رہے ہیں اور دونوں کی مختلف مواقعوں پر کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جبکہ دنوں اکثر ایک دوسرے کی تعریف بھی کرتے نظر آرہے ہیں ۔تاہم شادی کے حوالے سے دونوں کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی دوسرے جانب بھارتی میڈیا پر دونوں کی 2020میں شادی کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  حکومت کا عید کے موقع پر بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں