دپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ نے شادی کیلیے اہم فیصلہ لےلیا

دپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ 20 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

ممبئی: دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی چرچہ گزشتہ برس اس وقت ہی شروع ہوگئی تھیں جب اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی ہوئی تھی۔

سلور اسکرین کی کامیاب جوڑی اب عام زندگی میں بھی ایک ہونے جارہی ہے اور گزشتہ سال سے ہی دونوں کی شادی کی خبریں عام تھیں ۔اور اب شادی کی تاریخ اور مقام بھی منظرعام پر آگیا ہے۔

Image result for deepika padukone and ranveer singh

دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ کامیاب فلموں میں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔

Related imageRelated image

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون رواں سال 20 نومبر کو اٹلی کے سیاحتی مقام (لیک کومو) میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کی تقریب میں صرف 30 افراد کو مدعو کیا گیا جائے گا، جن میں دونوں خاندان کے افراد سمیت ان کے قریبی دوست شامل ہوں گے۔

loading...

Related image

رنویر اور دپیکا کی شادی کی تاریخ منظر عام پر آنے کے بعد اداکار کبیر بیدی نے دونوں اداکاروں کی جوڑی کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اگرچہ ابھی مہمانوں کی فہرست سامنے نہیں آئی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی شادی میں بولی وڈ کی نمایاں شخصیات شامل ہوں گی ،جوڑا اٹلی میں کس جگہ شادی کرے گا، اس حوالے سے بھی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

مزید پڑھیں۔  جس طرح سینیٹ انتخابات ہوئے ،جمہوریت اس کی متحمل نہیں ہوسکتی ، شاہد خاقان عباسی

Related image

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون گزشتہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں تاہم دونوں نے کبھی اپنے تعلق کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں