سلمان خان کے ساتھ افواہوں کو مونی رائے نے جھوٹا قرار دے دیا

سلمان خان مونی رائے

انڈین ڈراموں میں ’’ناگن‘‘ کے کردار سے مقبول ہونے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے نے کہا ہے کہ سلمان خان نے انہیں بالی ووڈ میں متعارف کرانے میں کوئی مدد نہیں کی بلکہ انہیں فلم ’’گولڈ‘‘ اپنی محنت کے نتیجے میں ملی ہے

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان بالی ووڈ میں نئے چہرے متعارف کرانے کےلیے جانے جاتے ہیں۔ سلمان خان نے کئی اداکاروں، اداکاراؤں اور موسیقاروں تک کو فلمی صنعت میں متعارف کرایا ہے۔ اسی طرح بھارتی ٹی وی کے مشہور ڈرامے ’’ناگن‘‘ کی ہیروئن مونی رائے کے بارے میں بھی کہا جارہا ہے کہ  مونی رائے بالی ووڈ میں سلمان خان نے متعارف کرایا ہے۔

تاہم مونی رائے نے ایسی تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سلمان خان کی بے حد عزت کرتی ہیں لیکن انہیں فلموں میں متعارف کرانے کا سہرا سلمان کے سر نہیں جاتا۔

 مونی رائے نے کہا ہے کہ  نہ ہی سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی سے کسی کردار کی پیشکش ہوئی ہے اور نہ ہی سلمان خان کی جانب سے کوئی کال آئی ہے، بلکہ انہیں فلم ’’گولڈ‘‘ اپنی محنت سے حاصل ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مونی رائے بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کے ساتھ فلم ’’گولڈ‘‘ میں مرکزی کرداراداکررہی ہیں۔ فلم آج 15 اگست کو نمائش کےلیے پیش کی جارہی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  الیکشن کی شفافیت پر اطمینان یقینی بنایا جائے، صدر مملکت ممنون حسین

اپنا تبصرہ بھیجیں