آج کا دن کیسا گزرے گا؟

آج کا دن کیسا گزرے گا؟

برج حمل
اگست15   بدھ۔ رہائش وغیرہ کی تبدیلی کا معاملہ زیر غور رہے گا۔ کسی اہم میٹنگ میں شرکت کر سکیں گے۔ کوئی پروگرام منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیں۔ غصے سے اجتناب کریں۔

برج ثور

 اگست15     بدھ۔ گھریلو امور میں غفلت نہ برتیں بعض مسائل سر ابھاریں گے۔ اہل خانہ یا شریک حیات کے ساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ جائیداد وغیرہ کا معاملہ زیر غور رہے گا۔ مخلص دوست کا تعاون حاصل ہوگا۔

برج جوزا

 اگست15   بدھ۔ اچھی خبریں سن سکیں گے۔ نجی امور میں مصروف رہیں گے۔ ذاتی نوعیت کے معاملات خود نمٹانے کی کوشش کریں۔ دوستوں کے ساتھ تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ موڈ فریش ہو سکے گا۔

برج سرطان

 اگست15 بدھ۔ اپنے منصوبوں میں رد و بدل کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اہل خانہ کیساتھ اچھا وقت گزریگا۔ فضول خرچی سے گریز کریں۔ اچانک تفریحی پروگرام بن سکتا ہے۔ صحت بہتر ہو سکے گی۔

برج اسد

 اگست15    بدھ۔ جو کاروباری ترقی کا باعث ہونگے۔ گھریلومعاملات نمٹاتے وقت خود اعتمادی کا دامن نہ چھوڑیں۔ کسی پرانے معاہدے کے منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔ مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔

برج سنبلہ

 اگست15  بدھ۔ بچوں کے مستقبل کی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔آپ نجی معاملات میںاحتیاط برتیں خفیہ امور توجہ طلب ہونگے۔ بعض نامکمل کام تکمیل تک پہنچیں گے۔ منصوبہ بندی کر سکیں گے۔

برج میزان

loading...

 اگست15  بدھ۔ مالی ساکھ کی بحالی کیلئے اخراجات پر کنٹرول رکھیں۔ گھریلو امور پر توجہ دیں۔ اہم معاملات نمٹانے کی کوشش کریں۔ شاپنگ وغیرہ کا موقع ملے گا۔ عزیز و اقارب سے ملاقات ہو سکے گی۔

مزید پڑھیں۔  نیب نے پرویز مشرف اور ان کے خاندان دیگر افراد کے نام جائیدادوں کا سراغ لگانا شروع کر دیا

برج عقرب

 اگست15   بدھ۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ دور سے یا مقامی طور پر کوئی اہم خبر ملے گی۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی خانہ آبادی کا امکان ہے۔ سفر وغیرہ کا پروگرام بنے گا۔ دوران سفر محتاط رہیں۔

برج قوس

 اگست15 بدھ۔ شریک کار کے ساتھ تبادلہ خیال کر سکیں گے۔ کسی دوست کی وجہ سے رشتہ داری متا ثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بعض کاروباری منصوبے التواء میں پڑ سکتے ہیں۔ اپنے کام پر خاص توجہ دیں۔

برج جدی

 اگست15  بدھ۔ خوابوں کی دُنیا سے نکل کر حقیقی دُنیا میں عملی کام کرنے کی کوشش کریں۔ بعض خواہشات پوری ہونے کا امکان ہے۔ کاروبار میں دوسروں کے ساتھ معاملات طے کرتے وقت حاضر دماغی سے کام لیں۔

برج دلو

 اگست15   بدھ۔ خاص توجہ کاروباری تعلقات ‘ گھریلو مسائل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں رہے گی۔ کاروبار میں خاطر خواہ فوائد حاصل ہونگے جن کا نتیجہ اگلے ہفتے نکل سکے گا۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔

برج حوت

 اگست15  بدھ۔ بحث و تکرار سے گریز کریںورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے جس سے مسائل اور پریشانی میں اضافے کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہو سکتی ہے۔

———————————————————————————

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں