الیکشن کمیشن نے انٹرنیٹ ووٹنگ رجسٹریشن کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انٹرنیٹ ووٹنگ رجسٹریشن کے اعداد وشمار جاری کردیئے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 17 ستمبر ہے۔

انٹرنیٹ ووٹنگ رجسٹریشن کے اعدادوشمارجاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 15  روز گزرنے کے باوجود انٹرنیٹ ووٹنگ کے لیے صرف ایک فیصد ووٹر رجسٹرڈ ہوسکے ،انٹرنیٹ ووٹنگ کے لیے اب تک رجسٹر ڈووٹرز کی تعداد 6 ہزار 319 ہے۔

loading...

 جبکہ اس کے لیے بنائے گئے ابتدائی اکاونٹس کی تعداد 9 ہزار 965 ہے۔ الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیٹ ووٹنگ رجسٹریشن سے متعلق 364 شکایات موصول ہوئیں اور37 حلقوں کی انتخابی فہرستوں میں تارکین وطن کی تعداد 5 لاکھ 20 ہزار ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 17 ستمبر ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں