رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 51 فیصد کمی

لوٹی دولت
loading...

لاہور: پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہو گئی ہے اور رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں غیر ملکیوں نے پاکستان میں گزشتہ مالی سال کی اتنی مدت کے مقابلے میں.2 51 فیصد کم سرمایہ کاری کی ہے۔

مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان میں غیر ملکیوں کی طرف سے مجموعی طور پر 15 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی گئی جو گزشتہ سال اس عرصے میں کی جانے والی 32.53 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 16 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کم ہے۔

 سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی اور اگست میں غیر ملکی نجی شعبے کی طرف سے صنعتی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کا حقیقی حجم 28 کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہا۔

 تاہم اس دوران سٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری سے 12 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کا انخلا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال بھی اب تک اگر چہ سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین کی طرف سے ہی کی گئی تاہم چین کی سرمایہ کاری بھی گزشتہ سال سے 34 فیصد کم ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں