حکومت نے عوام کو 3 روپے 75 پیسوں کا بجلی کا جھٹکا دینے کی تیاری کرلی

بجلی کی قیمتوں
loading...

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 75 پیسے کے اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ضرور پڑھیں: سپریم کورٹ نے ضلع کچہری ملتان میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کی منتقلی کامعاملہ پر کمیٹی تشکیل دیدی
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 82 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی تاہم وزارت خزانہ نے یہ سفارش ماننے سے انکار کردیا اور عوام کو ریلیف دینے کا اصولی فیصلہ کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اب بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 82 پیسے کا اضافہ نہیں کیا جائے گا بلکہ عوام کو صرف 3 روپے 75 پیسے کا جھٹکا دیا جائے گا۔ بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا حتمی فیصلہ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میںحالیہ اضافے سے حکومت صارفین سے 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کرے گی۔

Spread the love
  • 9
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں