جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے، صدر مملکت

ڈاکٹرعارف علوی
loading...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں اسٹریٹجک اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کے تحت عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں تزویراتی استحکام کی حمایت کرتا ہے۔

“ہمیں خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دینی چاہیے، عالمی امن کو لاحق خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹا جاسکتا ہے، جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔”

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان امن و استحکام کا خواہاں اور دنیا میں جوہری عدم پھیلاؤ کا حامی ہے، پڑوسی ملک کے جوہری تجربات خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنےمیں رکاوٹ ہیں۔ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑمیں شامل نہیں ہوگا، ہمارے جوہری ہتھیار صرف دفاع کیلئے ہیں کیونکہ دفاع مضبوط بنا کر ہی دیرپا امن کا قیام ممکن ہے۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں