زمینوں پر قبضے کے الزام میں مطلوب ملزم منشاء بم سپریم کورٹ سے گرفتار

منشاء بم

پنجاب پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم منشا بم کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران منشاء بم کا کہنا تھا کہ وہ گرفتاری دینے کے لیے عدالت آئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے اور ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں، نہ انہوں نے زمینوں پر قبضے کیے ہیں اور نہ ہی کبھی اور کوئی غیرقانونی کام کیا ہے۔

loading...

یاد رہے کہ منشاء بم اور اس کے بیٹوں پر زمینوں پر قبضے کے حوالے سے 70 سے زائد مقدمات درج ہیں اور وہ طویل مدت سے پولیس کو مطلوب بھی تھا مگر تمام تر کوششوں کے باوجود پولیس اسے گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔

پولیس نے اس کی تلاش میں کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے لیکن اسے گرفتار کرنے میں پوری طرح ناکام رہی تھی۔

Spread the love
  • 10
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں