وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان
loading...

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، مختلف ملکوں کے ساتھ معاہدوں اور ایم او یوز کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے جب کہ سرکاری اداروں کے سربراہوں کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں حکومت کے 100 روزہ پلان پر وفاقی وزرارتوں کے مقرر اہداف پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کابینہ کی خصوصی کمیٹیوں اور ٹاسک فورسز کے سربراہ اپنی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔

کابینہ کو چین اور آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل پر کابینہ کواعتماد میں لیا جائے گا جب کہ اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائےگی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں