الیکشن کمیشن کا 2 صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ سال 2 صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا، 2019 میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے نئی قانون سازی کیلئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو ہدایات جاری کر دیں، بلوچستان میں مئی 2019 اور خیبر پختونخوا میں اکتوبر 2019 میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

loading...

مردم شماری کے باعث دونوں صوبوں میں نئی حلقہ بندیاں ہوں گی، نئی حلقہ بندیوں سے حلقوں کی تعداد تبدیل ہوگی، قانون میں تبدیلی ناگزیر ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں