ہالی ووڈ فلم ‘ایکوامین’ کا نیا ٹریلر جاری

ایکوامین
loading...

ڈی سی کامکس کے مشہور کردار ایکوامین پر مبنی نئی ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ‘ایکوامین’ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایت کار جیمز وان کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کردار کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا کے سمندروں پرحکومت کرتا ہے اور دشمنوں سے بچاتے ہوئے حفاظت کرتا ہے۔

غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ایکوامین اٹلانٹس کے پانیوں پر حکومت کرتا تاہم جب زمین زمین پر جاری برائی کی طاقتوں سے جنگ پانی کا رخ کرلیتی ہے تو اس وقت ایکوامین اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس بدی کی قوتوں کا مقابلہ کرتا ہے۔

پیٹر سیفران اور روب کوون کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے اس سپر ہیرو فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اسٹار جیسن ممووا نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ امبر ہیرڈ، ڈولف لنگرین، ولیئم ڈیفوئے، پیٹرک ولسن، اور نکول کڈمین سمیت کئی فنکار اہم کرداروں مین جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

160 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچرڈی سی انٹرٹینمنٹ اور وارنر بروس کے بینر تلے رواں سال 21 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں